May 3, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
fo.ksa.logo

سعودی عرب نے خطے میں فوجی کشیدگی میں اضافے اور اس کے اثرات کی سنگینی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس میں شامل تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے وسیع تر جنگ کے خطرات سے خطے اور اس کے عوام پر ’سنگین نتائج‘ کے بارے میں متنبہ کیا۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی وزارت نے سعودی عرب کے موقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ’سلامتی کونسل کو بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داری قبول کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر اس خطے میں جو عالمی امن اور سلامتی کے حوالے سے انتہائی حساس ہے اور بحران کو بڑھنے سے روکنے کے لیے جس میں توسیع کی صورت میں سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔‘

جرمنی کی مذمت

جرمن چانسلر اولاف شولز کے دورہ چین کے دوران ان کے ایک ترجمان نے کہا کہ چانسلر نے ایرانی فضائی حملوں کی ’سخت ترین ممکنہ الفاظ میں‘ مذمت کی ہے۔

ترجمان سٹیفن ہیبسٹریٹ نے کہا کہ ’اس غیر ذمہ دارانہ اور بلا جواز حملے سے ایران علاقائی انتشار کا خطرہ مول لے رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جرمنی اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہم اپنے جی سیون شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ مزید ردعمل پر بات کریں گے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *