May 17, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
جب بھی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ میں تلخیاں ہوئیں تو ہمیشہ پسپائی کس کی ہوئی؟

 کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )جب بھی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ میں تلخیاں ہوئیں تو ہمیشہ  پسپائی کس کی ہوئی؟   اس حوالے سے سینئر کورٹ رپورٹر حسنات ملک  کا کہنا ہے  کہ تاریخ دیکھیں تو جب بھی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ میں تلخیاں ہوئیں تو ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی پسپائی ہوئی ہے. عدلیہ میں بیرونی مداخلت کے حوالے سے تقسیم نظر آرہی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس معاملہ کو ٹھنڈا کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس شروع دن سے اس معاملے کا ازخود نوٹس نہیں لینا چاہتے تھے، تصدق حسین جیلانی کے حکومتی کمیشن کی سربراہی سنبھالنے سے معذرت کے بعد مجبوراً نہیں ازخود نوٹس لینا پڑا، چیف جسٹس کہہ رہے ہیں سپریم کورٹ کو گائیڈ لائنز دینے کی ضرورت نہیں ہے ہائیکورٹس خود سارے اقدامات کرسکتی ہیں۔

 وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کر رہے تھے ۔ پروگرام میں  سینئر صحافی اعزاز سید  اورچیئرمین پاکستان کسان اتحاد چوہدری حسیب انور نے بھی شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *