May 3, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
مدفعية لحزب الله في بعلبك (أرشيفية- أسوشييتد برس)

سنیچر کو رات گئے ایران کی طرف سے اسرائیل پر کیے گئے حملے میں یمن کے حوثی اور لبنانی حزب اللہ کی طرف سے بھی اسرائیل پر حملے کیے گئے ہیں۔ شام سے بھی اسرائیل پر اٹھائیس میزائل داغے جانے کی اطلاعات ہیں۔

شام، لبنان اور یمن سے

ہفتے کے روز لبنانی حزب اللہ گروپ نے گولان میں اسرائیلی بیرکوں میں فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر پر درجنوں کاتیوشا راکٹ فائر کرنے کا اعلان کیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے اتوار کے روز شمالی گولان اور دیمونا اور ایلات کے شہروں کے رہائشیوں سے کہا کہ وہ تا اطلاع ثانی محفوظ مقام پر رہیں۔

ادرعی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر کہا کہ “صورتحال کے جائزے کی بنیاد پر شمالی گولان کی پہاڑیوں،النقب میں نفاتیم کے علاقے، دیمونا اور ایلات کے شہروں کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تا اطلاع ثانی کسی محفوظ جگہ کے قریب رہیں۔

العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے بھی اطلاع دی ہے کہ شام سے شمالی مقبوضہ گولان پر 28 میزائل داغے گئے، جن میں سے دو کو مار گرانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

حوثی بھی شامل

اسی دوران مقامی ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ حوثی گروپ نے یمن سے بحیرہ احمر کی طرف متعدد میزائل اور ڈرون داغے۔

انہوں نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی (AWP) کو دیئے گئے بیانات میں مزید کہا کہ میزائل اور ڈرون الجوف اور البیضاء گورنریوں سے داغے گئے۔

حوثیوں نے الجوف گورنری میں جبل ذی ملاہ سے ملک کے مغرب کی طرف میزائلوں کی ایک کھیپ فائر کی۔

جنوب مشرقی یمن کی البیضا گورنری میں بتایا گیا کہ مغربی یمن کی طرف میزائل اور ڈرون داغے جا رہے ہیں۔

ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ان ڈرونز اور میزائلوں نے اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا یا تجارتی جہازوں پر حملے کیے ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک بیان کے مطابق ایران نے چند روز قبل شام کے دارالحکومت دمشق میں اس کے سفارت خانے کو نشانہ بنانے والے حملے کے جواب میں ڈرون اور میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی اہداف کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیاں شروع کی ہیں۔

پاسداران نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف اس کا ردعمل آج سے شروع ہوا جس میں کروز میزائلوں اور ڈرونز سے بمباری کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملہ اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیا جس میں دو ایرانی فوجی افسران سمیت سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *