May 2, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
United Nations Secretary-General Antonio Guterres speaks during a United Nations Security Council meeting on the conflict between Israel and Hamas, in New York City, New York, U.S., November 29, 2023. REUTERS/Brendan McDermid

ایران حملے کے بعد اسرائیل کی درخواست پر اتوار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سلامتی کونسل کے صدر نے ہفتے کی شام ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اسرائیل کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس اتوار کی شام چار بجے بلانے کا ارادہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے حملے سے پیدا ہونے والی سنگین صورت حال کی مذمت کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے پورے خطے میں کشیدگی میں ایک بہت بڑے تباہ کن اضافے کے حقیقی خطرے کے متعلق گہری تشویش ہے۔‘

انہوں نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ ’کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں جو مشرق وسطیٰ میں متعدد محاذوں پر بڑے فوجی تصادم کا باعث بن سکتی ہو۔‘

ایران اسرائیل حالیہ کشیدگی کا پس منظر

واضح رہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل کی جانب سے شام میں ایرانی قونصل خانے پر میزائل حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس حملے کے بعد ایرانی فوجی سربراہ جنرل حمد حسین بغیری نے شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی سے قبل امریکا کو تمام تر معاملے سے دور رہنے کا انتباہ جاری کر دیا تھا، جبکہ ممکنہ حملے کے پیش نظر اسرائیل نے مختلف ممالک میں اپنے 28 سفارتخانے بھی بند کردیے تھے۔

حال ہی میں امریکا اور اس کے حلیف ممالک نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ایران یا اس کے اتحادی مستقبل قریب میں اسرائیل پر بڑے میزائل یا ڈرون حملے کرسکتے ہیں، اور ایسا ہونے سے گزشتہ چھ ماہ سے جاری جنگ خطے میں مزید پھیل سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *