May 2, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی

پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز سے منسلک بحری جہاز کو قبضے میں لینے کے اعلان کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کو متنبہ کیا گیا تھا کہ تنازع کے پھیلنے پر ایران کو نتائج برداشت کرنا ہوں گے۔ اس پر ایران نے بھی رد عمل دیا ہے اور رہبر انقلاب کے چیف ایڈوائزر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر بمباری کے جواب میں اسرائیل ایران کی متوقع جوابی کارروائی اور تھپڑ سے خوفزدہ ہے۔

دہشت کی حالت

ایران کے میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی کہا صہیونی ایک ہفتے سے خوف کے عالم میں جی رہے ہیں اور انہوں نے الرٹ کا اعلان کر دیا ہے اور رفح پر اپنے متوقع حملے کو روک دیا ہے کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ ہم کیا کریں گے، کب اور کیسے جواب دیں گے۔ خوف صہیونی وجود اور اس کے محافظوں کو گھیرے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے لیے نفسیاتی، سیاسی اور میڈیا جنگ خود اصل جنگ سے زیادہ خوفناک ہے۔ اس خوف نے ان میں سے کچھ کو بھاگنے پر مجبور کردیا اور بعض کو پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور کردیا ہے۔ وہ ایران سے خوفزدہ ہیں۔

تہران نے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد اسرائیل سے بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ قونصل خانے پر اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے دو جنرلوں سمیت 16 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس کے بعد سے اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے اور امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اضافی افواج بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *