May 15, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Australian Foreign Minister Penny Wong and U.S. Secretary of State Antony Blinken attend the Indo-Pacific Quad meeting during the 77TH United Nations General Assembly in Manhattan, New York City, U.S., September 23, 2022. REUTERS/David 'Dee' Delgado/Pool

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بھی امریکی صدر جوبائیڈن کے اس موقف کی تائید کر دی ہے کہ نیتن ہاہو کی غزہ میں جنگی اپروچ اسرائیل کو فائدہ نہیں نقصان پہنچا رہی ہے۔ اس بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بلا شبہ اسرائیل کو بین الاقوامی برادری کی حمایت کے لیے غزہ میں اپنا راستہ بدلنا ہوگا۔ بصورت دیگر وہ بین الاقوامی حمایت سے مزید محروم ہو جائے گا۔’

امریکی صدر جوبائیڈن نے ہفتے کے روز نیتن یاہو کی غزہ میں جنگی سوچ اور انداز کے بارے میں پہلی بار اس قدر کھلی اور مخالفانہ بات کہی تھی۔ وہ جیسے جیسے وائٹ ہاؤس سے نکل کر اپنی صدراتی مہم کے لیے اپنے ووٹروں کے رابطے میں آرہے ہیں انہیں اپنی رائے کے نئے اظہار کی ضرورت پیش آرہی ہے۔ امریکہ میں صدارتی انتخاب ماہ نومبر میں ہو رہے ہیں ، جس کے لیے جوبائیڈن ایک بار پھر صدراتی امیدوار ہیں۔

جوبائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے ان دنوں ،میں کہا ‘ نیتن یاہو اسرائیل کا نقصان زیادہ کر رہے ہیں بجائے اس کے کہ اسرائیل کی مدد کرتے۔’وہ جس طرح غزہ میں جنگ لڑ رہے ہیں وہ وہ مملکت کی اقدار سے متصادم ہے۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ سے منگل کے روز پوچھا گیا تھا ‘ کہ وہ امریکی صدر جوبائیڈن کے نیتن یاہو کے بارے میں اور غزہ میں لڑی جا رہی جنگ کے بارے میں کیا کہیں گی؟

اس پر وونگ نے ‘ آسٹریلین فنا نشل بزنس سمٹ’ سے خطاب کے دوران کہا ‘ جوبائیڈن سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ‘ اگر اسرائیل نے غزہ میں انسانی تباہی کو نہ روکا تو اسرائیل اپنی حمایت کھوتا چلا جائے گا۔’ ان کا کہنا تھا ‘ جب سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا گیا تواسرائیل کے لیے دنیا میں بہت ہمدردی پائی گئی۔اس کے ساتھ ایک یکجہتیی دیکھی گئی، مگر اب دنیا جاری صورت حال سے خوفزدہ ہو رہی ہے۔ اس لیے میری رائے میں اسرائیل نے غزہ میں اپنا جنگی طریقہ نہ بدلا تو اسے بین الاقوامی حمایت کھونا پڑے گی۔’

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *