May 15, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
مشاهد من غزة - أطفال نازحون من غزة يحاولون الحصول على الطعام 2- فرانس برس

اسرائیلی اخبار’معاریو‘ نے منگل کو انکشاف کیا کہ امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی جانب سے جاری کردہ انٹیلی جنس رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حماس کے خلاف جاری اسرائیل کی غزہ پر جنگ مستقبل قریب میں ختم نہیں ہوگی۔

اخبار نے امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی طرف سے جاری کردہ سالانہ “خطرے کی تشخیص” کے عنوان سے رپورٹ میں اسرائیل کو درپیش خطرات پر روشنی ڈالی۔

اخبار نے بتایا کہ رپورٹ میں جنگ کے تناظر میں بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کے مستقبل کے بارے میں اندازے لگائے گئے ہیں جو ان کے خیال میں کئی سالوں تک جاری رہے گی۔اس کا خاتمہ مستقبل قریب میں نظر نہیں آتا۔Play Video

امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی جامع سالانہ رپورٹ میں ایف بی آئی کے امریکی ماہرین کی طرف سے تیار کردہ اسرائیل سے متعلق سیکشن نے اندازہ لگایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ مستقبل قریب میں ختم ہونے سے بہت دور ہے”۔

رپورٹ کے مصنفین کا خیال تھا کہ اسرائیل آنے والے برسوں میں حماس کی کارروائیوں کے لیے خطرے سے دوچار رہے گا۔ یہ کہ ان کارروائیوں کے خطرات اور اثرات ہوں گے جو نیتن یاہو کی حکومت کے تحفظ کو خطرے میں ڈالیں گے۔Play Video

معاریف نے رپورٹ سے ایک نکتہ نقل کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ “اسرائیل کے لیے حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے میں کامیابی حاصل کرنا ممکن نہیں ہے اور اسرائیلی فوج اس مقصد کو حاصل کرنے کے قریب نہیں پہنچ سکی “۔

رپورٹ میں نیتن یاہواور ان کے دائیں بازو کے شراکت داروں کی حکومت پر اسرائیلیوں کے اعتماد پر بات کی گئی ہے اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ اسرائیلی عوام کا موجودہ حکومت پر اعتماد کم ہو رہا ہے۔ نیتن یاہو اور ان کی حکومت میں اعتماد کے فقدان کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں موجودہ واقعات اور متعدد پیش رفتوں کا مطالعہ کرنے کے بعد کہا گیا ہے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرے اور “بڑے” سماجی مظاہروں کی لہران کے استعفے کا مطالبہ، لامحالہ دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے اسرائیل کو درپیش خطرات کا جائزہ لیتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ “نیتن یاہو کی بطور وزیر اعظم اپنے عہدے پر رہنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ حکمران اتحاد کی بقاء کی صلاحیت بھی خطرے میں ہے”۔

حاخام إسرائيلي يدعو  لقتل سكان غزة

حاخام إسرائيلي يدعو لقتل سكان غزة

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “حماس آنے والے برسوں تک اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گی۔ آنے والے عرصے میں امریکی رفتار اور مصروفیت اسرائیلی میدان سے روسی یوکرینی جنگ کے میدان میں منتقل ہو جائے گی۔

رپورٹ میں اسرائیل اور لبنان میں حزب اللہ ملیشیا کے درمیان کشیدگی کے مستقبل پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *