May 15, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
قصر الملك فيصل بالمعذر

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شاہ فیصل محل کی بحالی اور اسے ایک میوزیم اور تعلیمی، ثقافتی سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

یہ محل دارالحکومت الریاض “الفیصل میوزیم” کہا جاتا ہے۔ یہ محل دارالحکومت ریاض میں المعذر کالونی میں واقع ہے۔

اس بات کا اعلان شاہ فیصل سینٹر فارریسرچ اینڈ اسلامک اسٹڈیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور الفیصل یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیزکے وائس چیئرمین شہزادہ ترکی الفیصل بن عبدالعزیز آل سعود نے گذشتہ روز ایک پریس بیان میں کیا۔ یہ بیان الفیصل یونیورسٹی کے کالجوں کے طلباء و طالبات کے لیے “طب، فارمیسی اورسائنس” کی گریجویشن تقریب سے خطاب میں کیا۔

شہزادہ ترکی الفیصل نے مزید کہا کہ بحالی کا منصوبہ خادم حرمین شریفین کو پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اس منصوبے کے لیے ضروری رقم اور فنڈزفراہم کرنے پررضامندی ظاہرکی، تاکہ اسے ایک تاریخی میوزیم میں تبدیل کیا جائے۔ یہ محل ثقافتی، تعلیمی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہونے والے کی وجہ سے اہم تاریخی واقعات کا شاہد تھا اور کئی سال گذرنے میں کچھ جگہیں منہدم ہوچکی ہیں اسے بحال کرکے “الفیصل میوزیم” بنا دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *