May 5, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

امریکی سینیٹ نے منگل کی شام ٹک ٹاک پر پابندی کا بل 18 کے مقابلے میں 79 ووٹ سے منظور کیا

تيك توك وأميركا (تعبيرية/ خاص الحدث.نت)

امریکی کانگریس نے دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا ایپ ‘ٹک ٹاک’ پر مشروط پابندی سے متعلق ایک بل کی منظوری دے دی ہے۔

سینیٹ اور ایوان نمائندگان سے منظور بل کے تحت ٹک ٹاک کی چینی مالک کمپنی کو اگلے نو ماہ کے اندر اس پلیٹ فارم کے اثاثوں سے اپنے آپ کو الگ کرنا ہوگا اور اگر ایسا نہ ہوا تو امریکہ میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔Play Video

امریکی کانگریس سے قانون سازی کی منظوری کے بعد یہ بل اب صدر جو بائیڈن کو بھیجا جا رہا ہے جو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس بل پر دستخط کر دیں گے جس سے اسے قانون کا درجہ حاصل ہو جائے گا۔

امریکی قانون سازوں کو خدشہ ہے کہ چین ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے امریکیوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر نے کے علاوہ ان کی نگرانی کر سکتا ہے۔

سینیٹ میں انٹیلی جنس کمیٹی کے سرکردہ ری پبلکن رکن مارکو روبیو نے بل کی منظوری کے بعد کہا کہ “نئے قانون کے تحت ٹک ٹاک کے چینی مالک کو ایپ فروخت کرنے کی ضرورت ہوگی۔ یہ امریکہ کے لیے ایک اچھا اقدام ہے۔”Play Video

ان کے بقول امریکہ نے برسوں سے چینی کمیونسٹ پارٹی کو مقبول ایپ کو کنٹرول کرنے کی اجازت دی جو کہ خطرناک حد تک ‘کم نگاہی’ کی بات تھی۔

دوسری جانب ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی صارفین کا ڈیٹا چینی حکومت کے ساتھ شیئر نہیں کیا اور نہ ہی وہ ایسا کرے گی۔

ٹک ٹاک نے دلیل دی ہے کہ ایپ پر پابندی کا بل امریکی شہریوں کی آزادی رائے کے حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

کمپنی نے فوری طور پر کانگریس کے اقدام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ لیکن ہفتے کے آخر میں اس نے اپنے ملازمین سے کہا تھا کہ وہ قانون کو روکنے کی کوشش کرنے کے لیے جلد عدالت سے رجوع کرے گی۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق کمپنی نے ہفتے کو اپنے ملازمین کو بتایا، “ہم لڑتے رہیں گے، کیوں کہ یہ قانون ٹک ٹاک پر 170 ملین امریکیوں کے پہلی ترمیم کے حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے۔ یہ آغاز ہے، اس طویل عمل کا اختتام نہیں۔”Play Video

امریکی سینیٹ نے منگل کی شام ٹک ٹاک پر پابندی کا بل 18 کے مقابلے میں 79 ووٹ سے منظور کیا ہے۔ اس سے قبل ایوانِ نمائندگان نے ہفتے کو اس بل کی منظوری دی تھی۔

ٹک ٹاک پر پابندی کا بل اس قانون سازی کے ساتھ منظور ہوا ہے جس کے تحت امریکہ اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کو 95 ارب ڈالر کی جنگی امداد فراہم کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *