May 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
انتهاء فترة تأشيرة العمرة

سعودی وزارت حج و عمرہ نے تین ماہ کے لیے جاری ہونے والے عمرہ ویزے کی مدت کے حوالے سے وضاحت کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ ویزا اب تین ماہ کے لیے جاری کیا جارہا ہے اور اس کی تین ماہ کی میعاد ویزے کے اجرا سے شروع ہوجائے گی۔

وزارت نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر صارفین کے استفسار پر وضاحت کی کہ عمرہ ویزے کی میعاد کب سے شروع ہوتی ہے؟

جواب میں وزارت حج و عمرہ نے کہاکہ عمرہ ویزے کی میعاد اس کے اجرا کی تاریخ سے تین ماہ ہے بشرطیکہ اس کی میعاد ھجری سال کی 15 ذی قعدہ کے بعد ختم نہ ہو ۔
سعودی حکام نے ہر سال حج سیزن اور مکہ اورمدینہ میں زائرین کی آمد کے پیش نظر بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے ویزوں کی میعاد ختم ہونے کی آخری تاریخ 15 ذی قعدہ کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے عمرہ سیزن 29 ذی قعدہ کو ختم ہوتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *