May 2, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
586fe138-9514-4ca2-803f-24d458582afd

سعودی عرب میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک ہفتے کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں ٹرانسپورٹ، نقل وحمل اور اقامہ کی ہزاروں خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے بعد کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔

مملکت کے تمام خطوں میں رہائش، کام اور سرحدی سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی پر قابو پانے کے لیے مشترکہ سکیورٹی فیلڈ مہمات نے ایک ہفتے میں 20,667 خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کی۔ 4 سے 10 اپریل 2024ء کےدوران کی گئی مانٹیرنگ کے دوران گرفتاریوں میں وزارت داخلہ کےجنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نےفعال کردار ادا کیا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈ کی طرف سے جاری بیان کی ایک نقل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو موصول ہوئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد 14,805 ہے، سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد تقریباً 3,860 تک پہنچ گئی، لیبر کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد 2,002 تک پہنچ گئی۔

فیلڈ میدانی مہمات کے ذریعے مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد 959 خلاف ورزی کرنے والوں تک پہنچ گئی، جن میں سے 44 فی صد یمنی شہری تھے۔ اس کے بعد دوسری بڑی تعداد ایتھوپیا کے باشندوں کی تھی۔

اسی تناظر میں بارڈر گارڈز کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ ضوابط پر عمل درآمد کے طریقہ کار کے تابع ہونے والوں کی تعداد تقریباً 58,000 مرد اور تقریباً 43,000 خواتین ہے۔

مشترکہ سکیورٹی فیلڈ مہمات نے تقریباً 54,000 خلاف ورزی کرنے والوں کی سفری دستاویزات ان کے سفارتی مشنوں کو ریفر کیا۔ اس دوران 6,271 خلاف ورزی کرنے والوں کو ملک بدر کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *