May 4, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Holocaust survivor Bracha Ghilai, 75, shows her tattooed arm at her house in Holon near Tel Aviv, Israel, Jan. 23, 2005. (File photo: AP)

جرمنی نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دنوں میں ‘یہودی ہولوکاسٹ ‘ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے اسرائیل کو 27 ملین ڈالر کی خطیر رقم دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ ہولو کاسٹ کے شکار ہونے کے باوجود زندہ بچ گئے یہودیوں کی دیکھ بھال کے لئے اسرائیل کی مدد کی جا سکے۔

جرمنی کے خیال میں حماس کے خلاف غزہ میں جاری جنگ کے باعث ہولو کاسٹ سروائیورز کے لئے مشکلات بڑھی ہیں۔ اسرائیل میں ہولو کاسٹ کے باوجود بچ جانے 113000 یہودیوں میں سے ہر ایک کو جرمنی کی اس امداد میں سے 220 ڈالر کی رقم فراہم ہو سکے گی۔

ہولو کاسٹ متاثرین کے لئے جرمنی میں قائم تنظیم کی طرف سے یہ امداد دی جا رہی ہے۔ یہ تنظیم جرمن حکومت کے ساتھ اشتراک سے کام کرتی ہے۔

جرمنی کی وزارت خزانہ کی ترجمان کے مطاق اسرائیل میں ہولو کاسٹ کے دوران بچ جانے والے سات اکتوبر کو بطور خاص نشانہ بنے تھے۔ ان میں سے کئی کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ‘ اضافی فنڈز کی فراہمی کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں ۔تاکہ یہ جنگی صورت حال میں مشکلات سے بچ سکیں۔’

تاہم جرمنی کی طرف سے بھی ابھی تک ایسی کسی سکیم کا اعلان دوسرے یورپی ممالک کی طرح نہیں کیا گیا ہے کہ ہولو کاسٹ کے ان ‘سروائیورز’ کو غزہ جنگ کے دوران اپنے ہاں زیادہ محفوظ رہائش اور زیادہ محفوظ و پرسکون زندگی کے لئے جرمنی میں قیام کی دعوت دیں۔ حالانکہ جرمنی میں ان یہودیوں کے لئے زیادہ خیر خواہی اور ہمدردی پائی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *