May 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
تعبیری تصویر۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

جیسے جیسے امریکی انتخابات قریب آرہے ہیں ’’ تاریک رقم‘‘ کا مسئلہ بھی موضوع بحث بنتا جارہا ہے۔ ڈیموکریٹس کی طرف سے اس قسم کی فنڈ ریزنگ پر برسوں سے تنقید کی جاتی رہی ہے لیکن کچھ الزامات کے مطابق اسی طرح کی ’’ ڈارک منی‘‘ نے بظاہر موجودہ صدر جو بائیڈن کو 4 سال قبل صدارت جیتنے کے قابل بنایا تھا۔

یہ معاملہ سی این این کی طرف سے شائع ایک تحقیقات کے بعد پھر ابھر کر سامنے آیا۔ ان تحقیقات میں بائیڈن کے سب سے بڑے عطیہ دہندگان جیمز میک کلو اور ایملی برجر نامی جوڑے کے بارے میں بتایا گیا تھا، یہ افراد مصنوعی ذہانت اور کریپٹو کرنسی ٹریڈنگ کے شعبے میں مہارت رکھنے والی “جین سٹریٹ” نامی تجارتی کمپنی کے مالک ہیں۔

معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ جوڑے نے 2022 میں “فیوچر فارورڈ پی اے سی” کو عطیہ کیا۔ یہ بائیڈن کی حمایت کرنے والی اہم سیاسی ایکشن کمیٹی ہے۔ یہ کمیٹی کو دیا جانے والا دوسرا سب سے بڑا عطیہ تھا۔ ٹیکس ریکارڈز ظاہر کرتے ہیں کہ یہ جوڑا جس ’’ بی ای ایم سی فور ایسوسی ایشن‘‘ کو چلاتا ہے، یہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ اس تنظیم نے 2022 میں ’’فیوچر فاروڈ پی اے سی‘‘ کو 7.2 ملین ڈالر دیے تھے۔ یہ جارج سوروس سے منسلک اوپن سوسائٹی پالیسی سنٹر کے علاوہ کسی بھی دوسرے گروپ سے زیادہ رقم ہے۔ اوپن سوسائٹی پالیسی سنٹر نے اس سال 15.2 ملین ڈالر دیے تھے۔

اگرچہ فیوچر فارورڈ پی اے سی اپنے عطیہ دہندگان کو ظاہر نہیں کرتا ہے تاہم دوسری غیر منفعتی تنظیمیں جن کو وہ رقم دیتا ہے اس طرح کے تعاون کی اطلاع دے دیتے ہیں۔ اگرچہ McClave اور ان کی اہلیہ کو زیادہ عوامی شہرت حاصل نہیں ہے لیکن وہ خاموشی سے اپنے سیاسی اخراجات کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ اس جوڑے نے حالیہ برسوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کے دیگر گروپوں اور وفاقی اور ریاستی انتخابات میں امیدواروں کو مجموعی طور پر ایک ملین ڈالر سے زیادہ کا عطیہ دیا ہے۔ وہ ترقی پسندوں جیسے وسکونسن سپریم کورٹ کے جسٹس جینٹ پروٹاسیوچز اور مین ہٹن ڈی اے ایلون بریگ کے لیے بھی بڑے عطیہ دہندگان بن گئے۔

اس جوڑے کی کمپنی ’’جین اسٹریٹ‘‘ کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ میں ایک اہم کھلاڑی تھی۔ میک کلیو نے وفاقی حکومت کی کرپٹو کرنسی پالیسیوں میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ 2022 میں میک کلیو نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو ایک خط لکھا جس میں ریگولیٹر پر زور دیا گیا کہ وہ بٹ کوائن فنڈ کو نیویارک سٹاک ایکسچینج کے ذیلی ادارے میں درج کرنے کی اجازت دے۔

’’فیوچر فارورڈ پی اے سی‘‘ کو سپورٹ کرنے کے علاوہ جوڑے کی غیر منافع بخش تنظیم ’’ بی ای ایم سی فور ایسوسی ایشن‘‘ نے 2022 میں ووٹر انفارمیشن سینٹر کو مزید 7 ملین ڈالر بھی دیے۔ یہ ایک گروپ ہے جو نوجوانوں، خواتین اور اقلیتوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کے لیے کام کرتا ہے اور اسے ایک سابق ڈیموکریٹک پولیٹیکل آپریٹو چلاتا ہے۔

سی این این کے مطابق اس نے بائیں طرف جھکاؤ رکھنے والے دو دیگر گروپوں کو بھی چھوٹے عطیات دیے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا جوڑے یا ان کے غیر منفعتی ادارے نے گزشتہ برس فیوچر فارورڈ پی اے سی کو اضافی عطیات دیئے تھے اور ان کے گروپ کو اگلے نومبر کے انتخابات کے بعد تک 2023 میں دی گئی گرانٹس کی اطلاع دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اور 2024 سے نومبر 2025 تک دیے گئے عطیات سے آگاہ کرنا بھی نہیں ہوگا۔

واضح رہے بائیڈن نے خود بھی تاریک رقم کے اثر و رسوخ پر تنقید کی تھی اور ایسی قانون سازی کی حمایت کی تھی جس میں ایسی تنظیموں کی ضرورت ہوتی ہے جو انتخابات پر پیسہ خرچ کرتی ہیں تاکہ بڑے عطیہ دہندگان کوتیزی سے سامنے لایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *