May 4, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
نتنياهو والرئيس السابق ترامب

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے غزہ میں ’جنگ جلد ختم کرنے‘ اور امن عمل بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

’فاکس نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ کی جنگ کے حوالے سے وہ نیتن یاہو کو کیا پیغام بھیجنا چاہیں گے کے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ “میں ان سے کہوں گا کہ جنگ فوری ختم کرو اور امن عمل کی طرف واپس آؤ اور امن کی دنیا کی طرف لوٹو‘‘۔

اتوار کو نشر ہونے والے پروگرام “میڈیا بز” میں انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد پہلی بار غزہ میں جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

پروگرام پیش کار نےپوچھا کہ اگر وہ نیتن یاہو سے بات کریں گے تو ان کا پیغام کیا ہو گا ٹرمپ نے کہاکہ “انہیں اس معاملے[جنگ] کو ختم کرنا چاہیے، اسے جلد معاملہ حل کرنا چاہیے۔ امن کی دنیا میں واپس آنا چاہیے۔ ہمیں دنیا میں امن کی ضرورت ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امن کی ضرورت ہے‘‘۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہ نما چک شومر (نیویارک سے ڈیموکریٹ رکن سینٹ) کی اسرائیل پر تنقید ملکی سیاست کا محرک تھی۔

امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہ نما چک شومر نے جمعرات کو کہا تھا کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے ساتھ دیرپا امن کے حصول کے لیے “بڑی تبدیلیاں” کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ “وہ (چک شومر) دیکھ رہے ہیں کہ اسے زیادہ ووٹ کہاں سے مل سکتے ہیں۔ میرے خیال میں وہ فلسطینیوں کو دیکھ رہے ہیں۔ وہ ان کی حمایت میں ریلیوں کو دیکھ رہے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ بڑے بڑے جلوس ہیں، اور وہ کہتے ہیں کہ ’’میں اسرائیل کے بجائے اس سمت جانا چاہتا ہوں”۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد جنگ کے پہلے دنوں کے دوران ٹرمپ نے نیتن یاہو پر حماس کے حملے روکنے میں ” ناکامی” پر تنقید کی تھی۔

ٹرمپ نے آئندہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ “میں دو چیزیں کروں گا، میں سرکاری طور پر اقتدار سنبھالنے کے پہلے روز روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو روکنے کے لیے پہلے دن سے کام کروں گا اور مشرق وسطیٰ میں امن بحال کروں گا‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *