سعودی وزارت خارجہ نے آج جمعہ کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ مملکت عالمی عدالت انصاف کی طرف سے جاری کیے گئے عارضی احتیاطی اقدامات کا خیر مقدم کرتی ہے، جس میں غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے کو بڑھانے زمینی گزر گاہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ امداد کی آمد کو آسان بنانے کے لیے پوائنٹس کا مطالبہ کیا گیا ہے، جو اس علاقے کے شہریوں پر بحران کے اثرات کو کم کرنے میں معاون ہوگا۔
سعودی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ مملکت غزہ میں بحران کو مزید پھیلنے سے بچانے کے لیے فوری انسانی امداد پہنچانے کی تمام کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔
سعودی ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق، بیان میں سعودی عرب کی جانب سے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے مزید فوری اقدامات کرنے اور سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کرنے کے مطالبے کی تجدید بھی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کل جمعرات کو بین الاقوامی عدالت انصاف کے ججوں نے متفقہ طور پر اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ فلسطینی علاقے میں فلسطینی آبادی کے لیے بنیادی خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے اور قحط کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ضروری اور موثر اقدامات کرے۔