April 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

امریکی سینیٹر چک شومر کا اسرائیلی انتخابات کے حوالے سے تبصرہ نامناسب ہے: اسرائیلی وزیر اعظم

نیتن یاھو

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک اکثریت کے کے اسرائیل میں نئے انتخابات کرانے کے مطالبے کی مذمت کرتے ہوئے اس معاملے کو “مکمل طور پر نامناسب” قرار دیا۔ اس تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے نیتن یاہو نے سی این این کو انٹرویو میں کہا “ہم بنانا ریپبلک نہیں ہیں”۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے چک شومر کی جمعرات کی اس تقریر کی تعریف کی جس میں انھوں نے نیتن یاہو کو امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا تھا ۔

چک شومر

چک شومر

نیتن یاہو، جن کی فوج نے 163 دنوں میں غزہ میں 31645 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے نے امریکہ کی بڑھتی ہوئی تنقید کی مذمت کی اور کہا کہ کوئی بھی دباؤ اسرائیل کو مکمل فتح حاصل کرنے سے نہیں روک سکے گا۔ حالیہ دنوں میں سینئر امریکی حکام نے نیتن یاہو اور ان کی حکومت سے اپنی مایوسی کا کھلے عام اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر بائیڈن نے نیتن یاہو پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ میں بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے اسرائیل کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس کے بعد اعلی امریکی عہدیدار چک شومر نے کہا تھا کہ نتین یاہو اپنا راستہ کھو چکے ہیں اور اسرائیل میں نئے انتخابات ہونے چاہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *