May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
b8bc27ec-a37b-4b17-a48a-8e8d01219454

سعودی شہری دفاع کی ٹیموں کی جانب سے الباحہ کے علاقے میں معشوقہ مرکز کے دلدل میں ڈوب پر جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں کی تدفین کردی گئی ہے۔ ان میں سے ایک کی تدفین معشوقہ کے الناصف قبرستان میں جبکہ دوسرے کو العقیق گورنری کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

متاثرہ خاندان کے ایک قریبی عزیز عبداللہ فیصل نے اس حادثے کے حوالے سے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت سلطان الزہیری الغامدی تھے عبدالمجید العبیدی الغامدی کے نام سے کی گئی ہے۔ ان کے خاندان کے افراد ان کی موت کی خبر سے غمزدہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خاندان کو افطاری کے وقت پتا چلا کہ سلطان الزھیری اور عبدالمجید العبیدی جن کی عمریں 19 22 سال تھیں معشوقہ مرکز کے عین المراث کے مقام پر ڈوب کر جان بحق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائٹ راک سلائیڈوں سے بھری ہوئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ان میں سے ایک نوجوان وہاں چلتے ہوئے پھسلا اور دوسرے نے اسے بچانے کی کوشش کی مگر دونوں مزید پانی میں دھنستے چلے گئے۔ان کے ڈوبنے کے بعد شہری دفاع کےعملے میں مسلسل پانچ گھنٹے ان کی تلاش کا آپریشن کیا اور گذشتہ رات دس بجے ان کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ الباحہ کے علاقے میں گذشتہ ہفتے کے دوران شدید بارشیں ہوئیں، جس سے وادیوں میں پانی کے ریلے بہہ پڑے جب کی اس خطے میں 15 سے زائد ڈیم اوور فلو ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *