April 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
11

ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین اور شہزادی حصہ بنت احمد السدیری خیراتی فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن شہزادہ سلطان بن سلمان نے ہفتے کے روز “بیت المصانع” نمائش کا افتتاح کیا۔

سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ یہ نمائش مرحوم شاہ عبدالعزیز کی اہلیہ مرحومہ شہزادی حصہ کی زندگی کی یاد دلاتی ہے اور “ان کے گھر کے اندر موجود ان کے ذاتی سامان کو دستاویزی شکل میں پیش کرتی ہے۔”

نمائش ہر شے کے پسِ پردہ کہانی بیان کرتی ہے۔ زائرین کو شہزادی کے محفوظ سامان بشمول محل کے فرنیچر، تاریخی دستاویزات اور پرانی تصاویر دیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

شہزادہ حصۃ بنت احمد آل سدیری فائونڈیشن کی نمائش۔ [SPA]

شہزادہ حصۃ بنت احمد آل سدیری فائونڈیشن کی نمائش۔ [SPA]


اس نمائش میں شہزادی حصہ کی سوانح عمری بھی شامل ہے جو شہزادہ احمد السدیری اور شہزادی شریفہ السویدی کے ہاں پیدا ہوئیں اور شاہ عبدالعزیز سے شادی کے بعد الغاط سے ریاض منتقل ہو گئی تھیں جہاں فرمانروا المربع محل میں اپنی بیویوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔

شہزادہ حصۃ بنت احمد آل سدیری فائونڈیشن کی نمائش۔ [SPA]

شہزادہ حصۃ بنت احمد آل سدیری فائونڈیشن کی نمائش۔ [SPA]

شہزادی حصہ بالآخر ناصریہ محل میں آباد ہو گئیں جو مبینہ طور پر انہیں پسند تھا۔ یہ شاہ عبدالعزیز کے فارم پر واقع تھا جنہوں نے 1960 میں یہ شہزادی کو پیش کیا تھا۔ نو سال بعد شہزادی کا انتقال ہوگیا۔

محل کے اردگرد کا علاقہ المصانع کہلاتا تھا۔ یہ ریاض کے جنوب میں وادی حنیفہ میں واقع تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *