April 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

امریکی ارب پتی بل گیٹس کو چائے پیش کرنے کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم کے بعد ویڈیوپوسٹ کرنے والے انڈین ’ڈولی چائے والا‘ نے پہلی باراس کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

چائے فروش جس کا تعلق بھارت کے شہرناگپورسے ہے نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویوکے دوران انکشاف کیا کہ وہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نہیں جانتے تھے کہ وہ کون ہے؟۔

اس نے کہا کہ “میں نے سوچا کہ وہ ایک غیر ملک کا آدمی ہے اس لیے مجھے اسے چائے پیش کرنی چاہیے۔ اگلے دن جب میں ناگپور واپس آیا تو مجھے احساس ہوا کہ میں نے کس کو چائے پیش کی ہے”۔

اس نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے بالکل بات نہیں کی۔ وہ میرے پاس ہی کھڑے تھے۔ میں اپنے کام میں مصروف تھا۔ چائے پینے کے بعد بل گیٹس نے کہا’واہ ! ڈولی کی چائے‘‘۔

مشہورچائے فروش کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے مخصوص انداز میں چائے تیار کرنے کے لیے حیدرآباد مدعو کیا گیا تھا لیکن انہیں بل گیٹس کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

جب ڈولی سے ناگپور میں چائے بیچنے والوں کے انوکھے لباس کے بارے میں پوچھا گیا تواس کا کہنا تھا کہ میں نے یہ انداز نہیں اپنایا۔

“این ڈی ٹی وی” ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو چائے بیچنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

“میں مسکراہٹ کے ساتھ چائے بیچنا چاہتا ہوں”

ڈولی نے خوشی سے بتایا کہ وہ زندگی بھر سب کو مسکراتے ہوئے صرف چائے بیچنا چاہتا ہے اور بدلے میں وہ تمام مسکراہٹیں وصول کرنا چاہتا ہے۔

سوشل میڈیا پردھوم مچانے والی ویڈیو میں بل گیٹس کو چائے کا آرڈر دیتے ہوئے دکھایا گیا اور یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آتے ہی اسے لاکھوں ویوز مل گئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ چائے بیچنے والے نےاپنی ٹوکری پر چائے تیار کرنے کے لیے جو انوکھا طریقہ اپنایا ہے وہ اس کی ایک خاص بات ہے۔کیونکہ یہ ہندوستان میں اس محبوب مشروب کو بنانے کے فن کی ایک جھلک فراہم کرتا ہے۔

چائےبیچنے والے کے اب انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فالوورز کی ایک بڑی تعداد ہے، جہاں وہ اپنے کلپس اور تصاویر شیئر کرکے اپنے فالورز سے رابطے میں رہتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *