April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
وفاقی وزیر تجارت سے امریکی اور یورپی یونین کے سفراء کی ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال کان سے امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم اور یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا  نے الگ الگ ملاقات کی ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران،  تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے دونوں ملکوں کی کاروباری برادریوں کے درمیان عوام سے عوام کے رابطوں اور اعتماد کو فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ، جام کمال  خان نے ڈیجیٹل تجارت، کان کنی، توانائی، آب و ہوا، خدمات اور ماحولیات سمیت مختلف شعبوں میں اقدامات کے ایک جامع پیکیج کی ضرورت پر زور دیا۔معیشت کو ترجیح دینے کے حکومتی عزم کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر خان نے تاجروں اور سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔وفاقی  وزیر نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے تمام شعبوں میں کاروبار کو آسان بنانے کے لیے وزارت تجارت کے عزم کا اعادہ کیا۔سفیر ڈونلڈ بلوم  نے امریکہ میں پاکستانی نڑاد امریکی کمیونٹی کے مثبت کردار کا اعتراف کرتے ہوئے، نے مختلف شعبوں بالخصوص سیاست اور کاروبار میں ان کے تعاون کو سراہایورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی اور انہیں وزارت تجارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر تجارت جام کمال خان نے یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سکیم کو سراہا جو کہ یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات کے لیے فائدہ مند ہے۔سفیر کیونکا نے اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق، ماحولیاتی معیارات اور گڈ گورننس سے متعلق بین الاقوامی بنیادی کنونشنز کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر جام کمال خان نے کنونشنز پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *