April 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/station57.net/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

خلیج تعاون کونسل کے جنرل کے ریاض میں قائم سیکرٹریٹ خلیجی ممالک میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو اعزازات سے نوازا گیا

المرأة الخليجية

یجی ممالک بالخصوص سعودی عرب میں خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں مردوں کے شانہ بہ شانہ خدمات انجام دے رہی ہیں۔

مملکت اور خلیجی ممالک میں خواتین نہ صرف تاریخ کی شاہد ہیں بلکہ زندگی کے تمام شعبوں ملازمت، خاندان کی کفالت اور نسلوں کی پرورش کے ذریعے اس کے صفحات میں ایک فعال عنصر ہیں۔ سعودی عرب میں قانون سازی کے ذریعے خواتین کے کردار کو تقویت ملی۔ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی حکومتوں کی طرف سے خواتین کو زیادہ با اختیار بنانے کے لیے قانون سازی کے علاوہ عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔

8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ نے ریاض میں اپنے ہیڈکوارٹر میں خلیجی معاشرے پر نمایاں اثرات مرتب کرنے والی خواتین کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اعزاز حاصل کرنے والی خواتین میں انسانی حقوق کمیشن کی صدرڈاکٹر ہلا التویجری کو اعزاز سے نوازا گیا۔ عربی ادب کی مصنفہ اور پروفیسر ڈاکٹر جوخہ الحارثی، خواتین کی ثقافتی انجمن کی سیکرٹری غادہ الغانم اور ماہر بشریات نورہ النیادی شامل ہیں۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوی کا کہنا ہے کہ خلیجی خواتین کامیابی کی کہانی اور آنے والی نسلوں کی تیاری میں ایک اہم ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قیام سے آج تک خلیج تعاون کونسل خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کی قابلیت کو بڑھانے کے لیے قانون سازی کی۔

انہوں نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کوبتایا کہ سرکاری شعبے میں خلیجی خواتین کی موجودگی کا تناسب 43 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ خواتین کو درپیش ماضی کے چیلنجز کا تعلق “تعلیم اور بااختیار بنانے” سے تھا لیکن موجودہ وقت میں ان کی موجودگی بہت زیادہ ہے۔

خواتین کو با اختیار بنانا

ان خواتین نے “خلیجی خواتین کو بااختیار بنانے سے الہام تک” کے عنوان سے اپنے مکالمے کے سیشن میں اس بات کی تصدیق کی کہ خلیجی خواتین کو چھ خلیجی ریاستوں کی حکومتوں کی جانب سے بااختیار بنانے اور ادارہ جاتی تعاون کے نتیجے میں کام کے شعبوں میں فعال موجودگی حاصل ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ نے اقتصادی ترقی کے پروگراموں میں خلیجی خواتین کے کرداراور ان کی مشترکہ خلیجی کارروائی میں شرکت کی حمایت اورترقی دینے کے لیے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے لیے خواتین کے امور کی مستقل کمیٹی قائم کی۔ اس کا مقصد اقتصادی ترقی کے پروگراموں میں خلیجی خواتین کے کردار کی حمایت اور ان کو تقویت دینے اور مشترکہ خلیجی کارروائیوں میں ان کی شرکت کے لیے مشترکہ خلیجی پالیسی، حکمت عملی اور ضوابط تیار کرنا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *